ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے شہری اور دیہی مقامات پر ایکسائز افسران کا چھاپہ : لاکھوں روپئے مالیت کی غیر قانونی گوا شراب ضبط

کاروار کے شہری اور دیہی مقامات پر ایکسائز افسران کا چھاپہ : لاکھوں روپئے مالیت کی غیر قانونی گوا شراب ضبط

Sat, 18 Jan 2020 20:10:13    S.O. News Service

کاروار:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے شہری اور دیہی علاقوں کے تین الگ الگ مقامات پر چھاپہ ماری کرتےہوئے ایکسائز افسران نے لاکھوں روپئے مالیت کی گواشراب اور شراب سپلائی کے لئے استعمال کی جانے والی چار بائک سواریوں کو ضبط کیا ہے۔

موڈگیری ڈیم کے قریب گوا شراب سپلائی کرنے کے دوران افسران نے چھاپہ مار کر شراب سمیت 2بائک کو ایکسائز افسران نے ضبط کرلیا ہے۔ ملزم فرار بتائے گئے ہیں۔ سواری میں رکھی ہوئی 126لیٹر گوا شراب، 279لیٹر گوا فینسی ، 72لیٹر گوا بئیر ضبط کی گئی ہے جس کی قیمت 1لاکھ روپئے کے قریب بتائی گئی ہے۔

شہر کے نندگدا ٹول ناکہ پر گواشراب سپلائی کرنےکے متعلق ملی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے بائکس کی جانچ کی گئی تو اس دوران 9لیٹر گوا فینسی ، 4.8لیٹر گوا شراب کو ضبط کرلیاگیا ، ملزم گنپتی ماہیکر فرار بتایا گیا ہے۔ اسی طرح ماجالی چک پوسٹ پر جاری جانچ کے دوران ایک بائک کے ذریعے سپلائی کی جارہی 10لیٹر گوافینسی  اور9لیٹر گوا شراب ضبط کرلی گئی ہے۔ بائک کو بھی افسران نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ ایکسائز ڈپوٹی کمشنر وائی آر موہن کی رہنمائی میں چھاپہ ماری کئے جانےکی پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی گئی ہے۔


Share: